ہچکولے کھاتی پنجاب حکومت کی کشتی کو ایک اور جھٹکا

ہچکولے کھاتی پنجاب حکومت کی کشتی کو ایک اور جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غیر متوازن سیاسی میدان میں ہچکولے کھاتی پنجاب حکومت کی کشتی کو ایک اور جھٹکا، پنجاب حکومت مالی سال کے مسلسل چوتھے ماہ بھی خسارے سے باہر نہ نکل سکی۔ پنجاب حکومت کا موجودہ مالی سال کے چوتھے ماہ بھی 29 ارب روپے 83 کروڑ روپے کا خسارہ ہے۔

پنجاب حکومت کا مالی خسارے سے پاک بجٹ کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے تاحال اربوں روپے کی دوری پر ہے۔ پنجاب حکومت کا موجودہ مالی سال میں صوبائی محاصل کے لئے 3کھرب 88 ارب 35 آمدن کا ہدف ہے اور رواں ماہ تک پنجاب حکومت صرف 24 ارب ہی وصول کر سکی ہے۔

  پنجاب حکومت کو راون مالی سال انیس بیس کے پہلے چار ماہ جولائی سے اکتوبر کے دوران صوبائی ٹیکس وصولی میں انتیس ارب تراسی کروڑ اٹھاون لاکھ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ سرکاری داستاویزات کے مطابق راوں مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے پنجاب حکومت نے صوبائی ماحصل کی حصولی کا ہدف اٹھانوے ارب بتیس کروڑ دس لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔

 اس کے مقابلے میں صوبائی محکمے اڑسٹھ ارب اڑتالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کرسکے، واضع رہے کہ صرف راوں ماہ اکتوبر میں سولہ ارب اکتیس کروڑ چار لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کی گئی ۔ زرائع کے مطابق حکومتی محکمے مالی توازن کیلئے اہلیت دکھانے میں ناکام رہے تو راواں سال کے آخر میں خسارہ 80 ارب روپے سے زائد تک پہنچ جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer