(سٹی 42) نشتر کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل قتل ہو گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تلاش جاری۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل کو فائر کر کے قتل کر دیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل نواز ٹریفک ہیڈ کواٹر قربان لائن میں تعینات تھا، ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر مقتول کو ہسپتال لایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی ہیڈ کانسٹیبل دم توڑ گیا۔
ڈاکوؤں نقدی، موبائل فون ودیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوئے، جبکہ مقتول کے بیٹے علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، لاش کا پورسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کردی گئی۔