ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گیس کی بندش، مسلم ٹاؤن کے مکینوں کا احتجاج

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گیس کی بندش، مسلم ٹاؤن کے مکینوں کا احتجاج
کیپشن: Protest on gass loadshaeding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) وحدت روڈ پر مسلم ٹاؤن کے مکینوں کا جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام مہنگائی اور سوئی گیس بندش کے خلاف مظاہرہ کیا،  مظاہرین کی جانب سے  خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر مسلم ٹاؤن کے مکینوں کا جماعت اسلامی پی پی 160 کے زیر اہتمام مہنگائی اور سوئی گیس بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا،  احتجاجی مظاہرہ میں محسن بشیر، چوہدری نذیر ، محمد اشرف ، مفتی عمر ، میاں ریاض ، طارق اکرم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ سردی آتے ہی سوئی گیس محکمہ نے لوڈ شیڈنگ بھی شروع کر دی جس سے شہریو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی تیل، مرغی کا گوشت اوردالیں مہنگی ہو گئی ہیں ۔

مظاہرین کا کہنا تھا  کہ حکومت عوام کو ر یلیف پہنچانے میں ناکام ہے، لوڈ شیڈنگ اور بڑھتی مہنگائی سے معمول زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، بڑھتی مہنگائی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ مزید بڑھتا جا رہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer