(عابد چوہدری)نشتر کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دکاندار موت کے گھاٹ اتار دیا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جان سےہاتھ دھو بیٹھا، واقعہ نشتر کالونی کے علاقے اعظم چوک میں پیش آیا، جہاں عبدالحمید اپنی سپیئر پارٹس کی دکان میں موجود تھا کہ اسی دوران نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہو کر لوٹ مار شروع کر دی، دکاندار کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
عبدالحمید کوتشویشناک حالت میں قر یبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لے مردہ خانے منتقل کر دی، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس گشت نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین غیر محفوظ ہیں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔