(زاہد چوہدری) سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈپرعلاج کو ترجیح نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز اور عملے کا مناسب شیئر طےنہ ہونےسےصحت کارڈ کو پذیرائی نہ مل سکی، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتال بدستورمریضوں کی اکثریت کو صحت کارڈ پر علاج فراہم نہیں کر رہی۔
سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کو ترجیح نہ دینے سے مریض دربدر ہونے لگے، صحت کارڈ پر پرائیویٹ ہسپتالوں میں50فیصد اخراجات مریض ادا کر نے پر مجبور ہیں۔
حکومت کی جانب سے صحت کارڈ پر علاج کیلئے تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ہے۔