ویب ڈیسک :طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچے اور اسے ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی نے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا ۔
مشیر امور طلبہ نوشین رضا کا کہنا ہے کہ واقع گزشتہ روز اسکول آف لاء میں دوران امتحان پیش آیا، طالب علم نے کمرہ امتحان میں موجود ایک طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچا، طالب علم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عملے نے پکڑ لیا۔ طالب علم کو یونیورسٹی میں بےدخل کرنے کا فیصلہ جامعہ کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،
اجلاس میں قائم مقام شیخ الجامعہ اور جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور دیگر اساتذہ شریک تھے۔
مشیر امور طلبہ کا کہنا ہے کہ قائم مقام شیخ الجامعہ کی ہدایت پر ریجسٹرار طالب علم کو بےدخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گے۔