سٹی42:ڈولفن سکواڈ کا آویاں چوک لاہور میں 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں سے سامنا ہوا جس میں مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران سنیپ چیکنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے قریبی بنک کالونی کی طرف فرار ہو گئے۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے 1 ملزم کو بنک کالونی کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے دوران وارننگ شاٹ فائر کیے گئے۔ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔
علاقہ کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے ،ملزم کی گزشتہ سال موٹر سائیکل چوری کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے ۔گرفتار ملزم 38 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔