بسام سلطان : وزیر اعلیٰ پنجاب ریلیف پروگرام کی جانب سے سستی روٹی و نان دستیاب ہے۔96فیصدتک صورتحال کو بہتر کیا گیا ہے۔
شہر کے 1202 مقامات کی چیکنگ کی گئی ،جن میں سے 56 جگہوں پر خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، 4 افراد کو گرفتار کر کےان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈی سی لاہور کے مطابق شہر میں 56 خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئےہیں ۔اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے تندوروں پر روٹی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کیلئے چھاپےمارے ،روٹی کا وزن کم ہونے کی وجہ سے 12 تندور مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
ڈی سی لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روٹی 14 روپے میں فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔جس کے باعث انتطامی افسران روٹی کی فروخت کو 14 روپے میں یقینی بنا رہے ہیں۔