ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ  آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج برمنگھم  میں کھیلا جائے گا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج برمنگھم  میں کھیلا جائے گا۔

  پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی 4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا تھا۔