ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری

گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد ،، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
  پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نےگرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔سمر کیمپ لگانے والے سکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔پیف کے ماتحت پنجاب بھر میں پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے۔ لاہور میں پارٹنر سکولز کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 25 مئی سے ہوچکا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرپیف کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سمر کیمپ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-05-25/news-1716621622-9658.jpg

Ansa Awais

Content Writer