کومل اسلم : ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا, محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کر دی۔
گزشتہ روز موہنجو دڑو کا درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ، سکھر، دادو 49 ڈگری سینٹی گریڈ، مٹھی اور نواب شاہ میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی خان میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان اور بہاولپور میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 45 ڈ گری، لاہور،بنوں میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا,پشاور،مظفرآبادمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈ،اسلام آبادمیں 40 ڈگری سینٹی گریڈ،کراچی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی جی خان 47، چکوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، حبس کی وجہ سے گرمی کا احساس 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 27 مئی تک ہیٹ ویو کے خطرات برقرار ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاوہور میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی،موجودہ درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈ ، آئندہ دنوں میں46ڈگری تک جانے کاامکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق شام کےاوقات میں آندھی پھرسےلاہورکارخ کرے گی۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح100ریکارڈ کی گئی جس کے بعد عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 11ویں نمبر پر آگیا،ٹھوکر نیاز بیگ127،سید مراتب علی روڈ میں شرح117ریکارڈ