ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فتنےکےخاتمہ کیلے سپہ سالار اور پاک فوج کےساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

Shahbaz Sharif, GHQ Speech, City42
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر حاضری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر  فتنہ کے خاتمہ کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں، ہم ان کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرا عظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز یوم تکریم شہدا کےموقع پر ک جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر حاضری کے موقع پر اپنی گفتگو میں کہا  کہ  شہداء ہمارے ملک کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ان شہدا کی بے حرمتی کی انہوں نے نہ صرف اللہ تعالی کو ناراض کیا ہے  بلکہ قرآنی آیات کی خلاف ورزی کی ہے، فتنے کے خاتمہ کیلئے سپہ سالار اور پاک فوج کے ہم ساتھ ہیں، وہ فتنہ کے خاتمہ کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں، ہم ان کوششوں میں ان کے ساتھ ہیں۔

 قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انہیں عظیم قرار دیا ہے، ان کی تکریم اور عظمت کے حوالے سے اللہ تعالی کے واضح احکامات ہیں کہ انہیں مردہ مت کہو ، یہ زندہ ہیں، جنہوں نے ان شہدا کی بےحرمتی کی ہے انہوں نے نہ صرف اللہ تعالی کو ناراض کیا ہے بلکہ قرآنی آیات کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔

وزیراعظم کاکہناتھا کہ وہ اس قوم کے سامنے مجرم ہیں،ان شہدا کی تکریم کیلئے پوری بائیس کروڑ عوام اور ہم سب آج عاجزی کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالی ان کو کروٹ کروٹ جنت میں جگہ عطا فرمائے،بلکہ ہم سب انہی کی راہ حق پر بھرپور خدمت کریں۔