راولپنڈی میں تکریم شہداءر یلی، شہریوں نےفوجیوں کوگلدستےدیئے

Rawalpindi Youm e Shohada Rally, City42
کیپشن: راولپنڈی مین ایک خاتون پاکستان آرمی کے ہیڈکوارٹرز پر تعینات ایک سپاہی کو پھولوں کا ہار پہنا رہی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جی ایچ کیو کے گیٹ پت جا کر سپاہیوں پر پھول نچھاور کئے
سورس: Screen Capture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے  موقع پر شہریوں نے مال روڈ  پر اور  GHQ کے باہر  ریلی نکالی۔ ریلی کا مقصد شہداءِ ارضِ پاک سے عقیدت اور پر تشدد مظاہروں اور شرپسندانہ رویوں کی نفی کرنا تھا۔

ریلی کے شرکاء  جی ایچ کیو کے  اُسی مرکزی دروازے  تک گئے جہاں 9 مئی کو شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی اور اند ر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

ریلی کے شرکاء نے اپنی افواج سے والہانہ محبت کا اظہار انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا  ۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری عظیم فوج ہمارے سر کا تاج ہے جن کی وجہ سے ہم امن و سکون کی نیند سوتے ہیں۔ شہداء ہمارا اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں