ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے سیاحتی علاقہ جردالو کے علاقے میں دہشتگردوں نے بارودی سرنگ بلاسٹ کے بعد موقع پر جمع ہونے والوں کو رنشانہ بنا کر یموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کر دیا۔دھماکوں میں تین افراد جاں بحق چھ زخمی ہوگئے۔
بارودی سرنگ دھماکہ ایک نجی کار سڑک سے گزرنے کے دوران ہوا ۔
بارودی سرنگ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگ اکٹھے ہو گئے۔ اس کے فوراً بعد ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہرنائی سے سیکورٹی فورسز اورلیویزانتظامیہ موقع پر پہنچ گئے۔
ہرنائی میں اس سے پہلے بارودی سرنگ کے کئی دھماکے ہو چکے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سویلین بھی نشانہ بنتے رہے ہیں۔ 2017 میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکہ میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ اس حملہ کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرگنائزیشن نے قبول کی تھی