گرج چمک کے ساتھ بارش؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 گرج چمک کے ساتھ بارش؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور،خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقا مات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، گجرات، نارو وال ، لاہور اور شیخو پورہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش اورژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔