ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔