اویس کیانی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ہے کیونکہ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان افراد سے مختلف مقدمات کی تفتیش ابھی باقی ہے اور کچھ کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔