نئی فصل آنے کے باوجود سرکاری قیمت پر گندم دستیاب نہیں

Wheat price,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)شہر کی اجناس کی منڈیوں میں گندم کی نئی فصل آنے کے باوجود سرکاری قیمت پر گندم دستیاب نہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر کی اجناس کی منڈیوں میں گندم کی قیمت 4900 سے 5200 روپے وصول کی جارہی ہیں۔ صارفین نے ضلعی انتظامیہ ،پنجاب حکومت سے ایکشن لینے کامطالبہ کردیا۔
شہر میں گراں فروشوں کا مکمل راج ہے، جن کے سامنے ضلعی انتظامیہ بھی گھٹنے ٹیکتے ہوئے نظر آرہی ہے، گندم جیسی بنیادی ضرورت کی اجناس بھی گراں فروشوں نہیں چھوڑا۔ اکبری منڈی، اندرون شہر، باغبانپورہ، جی ٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گندم کی زائد قیمتوں 49سو سے52سو فی من وصولی جا رہی ہے، اگرچہ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 39سو روپے فی من مقرر کررکھی ہے مگر سرکاری قیمت پر کہیں بھی گندم دستیاب نہیں۔

شہری سرکاری نرخوں پر گندم نہ ملنے پر پنجاب حکومت سے نالاں ہیں۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ نئی فصل آنے کے باوجود آٹے کی قیمتیں تاحال آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔