ویب ڈیسک : سینیٹر اعجاز چویدری کو پنجاب پولیس نے حراست میں لیا،اعجاز چوہدری کا ٹرانسٹ ریمانڈ حاصل کرکے لاہور منتقل کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز چوہدری کو جیل کے پچھلے دروازے سے پرائیوٹ گاڑی میں لے جایا گیا، انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔اعجاز چوہدری کو اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔