سابق ایم این اےڈاکٹر حیدر علی ،ایم پی اے جاوید انصاری پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں چلےگئے

Ex MNA and MPA Quit PTI and Join PPP, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

ڈاکٹر حیدر علی 2018 کے الیکشن میں این اے ٹو سوات ون سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر حیدر علی سے کہا کہ آصف زرداری کے انٹرویو ز کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان سیاسی رہنما نہیں وہ کھلاڑی ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے وزن سے خود کرے گی۔

ملتان میں پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم پر کوئی دباؤ نہیں، بس 9 مئی کے واقعات سے بہت تکلیف ہوئی، پاک فوج ہمارا فخرہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔