بیماری کے سرٹیفیکیٹ پر عدم اطمنان، پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج 

Choudhry PArvaiz Ilahi's bail before arrest rejected by Anti Corruption Court Lahore, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی  بیماری کے سرٹیفیکیٹ پر عدم اطمنان ظاہر کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی، قبل از گرفتاری ضمانت خارج ہونے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

 پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے
وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔