تحریک انصاف تقسیم، پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا

تحریک انصاف تقسیم، پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف تقسیم ہونا شروع ہو گئی، اس سلسلے میں پنجاب میں پی ٹی آئی حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فارم سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا پاکستان بھی عمران خان نے یوتھ کے ذریعے ختم کروانا چاہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوم تکریم شہدا پر تحریک انصاف حقیقی کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔  جو کارکنان بے گناہ قید ہیں ہم انہیں بازیاب کروائیں گے ۔ راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کا عمران خان کو سب نے بتایا مگر انہوں نے کسی کی نہیں سنی ۔ بشریٰ بی بی کی کرپشن پر عمران خان نے آنکھیں بند کر لیں۔

Ansa Awais

Content Writer