ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی 2 اور وکٹیں گرگئیں

پی ٹی آئی کی 2 اور وکٹیں گرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 2 رہنما احسان الحق چودھری اور ڈاکٹر محمد افضل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی پی 247 یزمان سے احسان الحق چودھری اور پی پی 248 ہیڈ راجکاں سے ڈاکٹر محمد افضل نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا، دونوں رہنما مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور چودھری پرویز الٰہی کیساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے، دونوں رہنماؤں کو حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ الاٹ کئے گئے تھے۔

پارٹی کا ساتھ چھوڑنے والے پی ٹی آئی رہنما اور حلقہ پی پی 247 سے امیدوار احسان الحق نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما اور پی پی 248 سے امیدوار ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس اور یادگار شہداء کی بے حرمتی کی پُرزور مذمت کرتا ہوں افواج پاکستان ہے تو یہ ملک ہے میں پی ٹی آئی اور چودھری پرویز الہٰی گروپ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،  مستقبل کا فیصلہ ووٹرز سے مشاورت کے بعد کروں گا۔