کینیڈا اور سعودی عرب نے تمام تنازعات کو ختم کر کے 6 سال بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کردیا۔
خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات بحال کر کے سفیروں کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
Canada and Saudi Arabia to appoint new ambassadors
— Foreign Policy CAN (@CanadaFP) May 24, 2023
Read the statement: https://t.co/eRRInRpkyZ pic.twitter.com/5jHx8KmEkR
یہ فیصلہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان بنکاک میں فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا۔
The Ministry of Foreign Affairs announces that in light of what has been discussed between HRH Crown Prince Mohammed bin Salman and the Prime Minister of Canada Justin Trudeau, it has been decided to restore the level of diplomatic relations with Canada to its previous state. pic.twitter.com/zrPmhjskz7
— Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) May 24, 2023
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں کی خواہش تھی جس کی بنیاد پر باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بدھ کے روز فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے بدھ کے روز ملاقات کر کے سفارتی تعلقات پرانی صورت حال پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیڈا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں سفیروں کی تقرری کا عمل مکمل کیا جائے گا اور پھر سعودی عرب پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور اُس کے بعد مملکت میں ہونے والی گرفتاریوں کے بعد خراب ہوئے تھے۔ جس پر دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا کر لین دین بھی بند کردی تھی۔