سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Roads closed,fruit,vegitible supply
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)تحریک انصاف کےمارچ کے باعث راستوں کی بندش کا معاملہ، سبزی اور فروٹ منڈیوں میں معمول کے مطابق سپلائی نہ پہنچ سکی، سبزیوں اور پھلوں کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پنجاب بھر میں راستوں کی بندش کی وجہ سے شہر لاہور کو سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی سینکڑوں گاڑیاں منڈیوں میں نہیں پہنچ سکیں، صدر بادامی باغ اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ بادامی باغ منڈی میں 700 سے 800 گاڑیاں سبزیاں اور پھل لیکر آتی ہیں، آج ان میں سے صرف 350 کے قریب ہی منڈی میں آسکیں۔
کاہنہ کاچھا سبزی وفروٹ منڈی میں بھی سپلائی معمول کے مطابق نہیں پہنچی، صرف 30 ٹرک ہی پہنچ سکے جبکہ راستوں میں پھنس جانے والی گاڑیوں میں کروڑوں روپے کی سبزیاں اور پھل خراب ہوگئے،سبزی وفروٹ فروشوں نے بتایا کہ رسد میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہےجس کے سبب وینڈرزاور شہری دونوں متاثر ہوئے ہیں۔
بادامی باغ اور کاہنہ کاچھامنڈی کے آڑھتیوں نے کہا ہے کہ اگر راستے یونہی بند رہے تو لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی شدید قلت ہوجائیگی۔