سٹی 42:تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے شہر کے 14 پوائنٹس بند، شہر سے باہر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انتظامیہ اور پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے شہر کے 14 پوائنٹس بند کیے تھے۔
کچہری چوک سے داتادربار تک رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ پیر مکی سے آزادی چوک کی جانب کنٹینرز لگا دئیے گئے جبکہ آزادی چوک سے بتی چوک تک رکاوٹیں لگا کر راستے بند کیے گئے ۔ ریٹی گن چوک سے ایس ایس پی آفس تک بھی راستے بلاک کیے گئے۔ ریٹی گن چوک سے بلال گنج تک کنٹینرز لگا دئیے گئے۔
استنبول چوک سے پی ایم جی چوک ، بھاٹی چوک سے آزادی چوک فلائی اوور تک راستے بلاک کیے گئے ۔ راوی پل ،پرانا پل ،لکڑ منڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سےٹھوکر نیاز بیگ ،محمود بوٹی موٹر وے کے داخلی و خارجی پوائنٹس بھی بند کیے گئے۔ ایم ٹو لاہور اسلام آباد موٹروے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے بند کیا گیا۔ اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔