ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالعلیم خان کادورہ چڑیاگھرمعمہ بن گیا

عبدالعلیم خان کادورہ چڑیاگھرمعمہ بن گیا
کیپشن: Abdul Aleem Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)عبدالعلیم خان کادورہ چڑیاگھرمعمہ بن گیا،صوبائی وزیرصمصام بخاری نے مصروفیت کابہانہ بناکر عبد العلیم کے ساتھ آنے سے انکارکردیا تھا عبد العلیم خان نہ تو بورڈ ممبر ہیں نہ محکمہ جنگلی حیات کے وزیر اچانک چڑیا گھر کا دورہ کیوں کیا؟جبکہ محکمہ سے ترقیاتی کاموں اور وائلڈ لائف پارکس کی رپورٹس بھی طلب کی گئیں محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان کے چڑیاگھردورہ کے مقاصد سے محکمہ وائلڈ لائف بھی لاعلم نکلے،چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق علیم خان کی آمد کی اطلاع دی گئی تھی مقاصد سے لاعلم تھے،عبدالعلیم خان نے چڑیاگھرمیں جانوروں کی پے درپے ہلاکتوں پرافسوس کااظہا رکرتے ہوئے وائلڈلائف سے چڑیاگھرمیں ایک سال میں ہلاک جانوروں کی تفصیلات طلب کیں۔
عبدالعلیم خان صوبائی وزیرصمصام بخاری کے نہ آنے پرمایوس ہوئے، ڈی جی وائلڈ لائف نے بریفنگ دی ،سینئرصوبائی وزیرڈائریکٹرچڑیاکی بریفنگ سے بھی غیرمطمئن دکھائی دیے، ترقیاتی کاموں کے لئے چڑیاگھرکاماسٹرپلان بھی مانگا، عبد العلیم خان نے محکمہ جنگلی حیات افسران سے پوچھا صوبائی وزیر صمصام بخاری کے متعلق استعفار کیا کہ صمصام بخاری اجلاس میں کیوں نہیں آ ئے؟

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کا بیانات بدلتے رہے پہلے کہا گیا کہ عبد العلیم نے اچانک دورہ کیا، ایک بیان میں کہا گیا کہ عبد العلیم خان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا جبکہ صوبائی وزیر صمصام بخاری نے مصروفیت کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer