علی اکبر: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کل اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے چودھری نثار علی خان کو کلئیرنس جاری کر دی ۔
چودھری نثار علی خان کل ایک بار پھر لاہور آئیں گے۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے بتایا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے چوہدری نثار کو حلف کے حوالے سے کلیئرنس جاری کر دی ہے ، عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناعی نہیں ، چوہدری نثار کے خلاف پٹیشنز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے حلف میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ہے۔ چوہدری نثار کل حلف اٹھا سکتے ہیں۔