فاران یامین: برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں تین روپے کمی، خریداروں اور دکانداروں نے کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔ کہتے ہیں جس تیزی سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس حساب سے گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہو رہا ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے بعد تین روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ روز 451 کے مقابلہ میں 448 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، تاہم دکانداروں اور خریداروں دونوں نے مرغی گوشت کی قیمت میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک دن بعد گوشت کی قیمت کیا ہو گی، اصل سوال یہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک برائلر چکنکے گوشت میں پچاس سے ساٹھ روپے کی کمی نہیں آئے گی اس وقت تک غیر یقینی کی کیفیت برقرار رہے گی۔