سٹی42:ایل ڈی اے سٹی منصوبہ,سینکڑوں فائل ہولڈرز کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی ،ایل ڈی اے سٹی کی تیسری بیلٹنگ مسلسل التوا کا شکار ۔
تفصیلات کےمطابق ایل ڈی اےسٹی منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میگا رہائشی منصوبہ ہے ، اس سے قبل ایل ڈی اے سٹی کے فائل ہولڈرز
کو بیلٹنگ کےذریعےدو مرتبہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جاچکی ہے تاہم ایل ڈی اے نے گزشتہ سال سے شہریوں کو تیسری بیلٹنگ کا لالی پاپ دے رکھا ہے ۔ رواں سال میں بھی تین مختلف تاریخیں دی گئیں مگر عملدرآمد نہیں ہوا ۔ تیسری بیلٹنگ میں 2300 فائل ہولڈرز بیلٹنگ کےمنتظر ہیں. ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ تاحال اقبال سیکٹر کا سکیم پلان بھی فائنل نہ کرسکا ۔ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ ورک سست روی کا شکار ہونےپر ڈی جی پہلے بھی نوٹس لے چکے ہیں۔ ایل ڈی اے سٹی کےفائل ہولڈرز کا وائس چیئر مین ایل ڈی اے اور ڈی جی سے مطالبہ ہے کہ تیسری بیلٹنگ کو فوری کیا جائے تاکہ فائل ہولڈرز کو ان کی جمع پونجی کے لئے مکمل تحفظ مل سکے۔
دوسری جانب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نےشہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے قائد اعظم ٹاؤن میں تیرہ غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کردیا ۔ ایل ڈی اے کی جانب سے5عمارتین سربمہر کردی گئیں ۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سدرہ تبسم نےکارروائی کی نگرانی کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر صالحہ شاہد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار یاسر ہمراہ تھے۔ ایل ڈی اے عملہ اور پولیس بھی موقع پر موجود تھی