(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت ہی کم عرصے میں نام بنانے والی اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
پاکستان کی معروف ادکارہ زرنش خان آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہی ہیں اور دن بہ دن سوشل میڈیا پر اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 2 ملین ہے، اداکارہ کی جانب سے ایک ڈانس ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس میں بالی وڈ کے مشہور گانے پر رقص کررہی ہیں، زرنش خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ صرف فلمی سمجھ بوجھ رکھنے والے افراد ہی میری اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں۔
اس ویڈیو پر زرنش خان کے مداحوں کی جانب سے اُن کی خوب تعریف کی گئی ہیں جس کا زرنش خان نے کمنٹ باکس میں شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہےکہ اداکارہ زرنش خان نے 2014 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں سسرال میرا، لاج، سن یارا، دی اجازت، اک محبت کافی ہے، عشق زہے نصیب ہے۔