ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی بندش:سرونگ سکولز الائنز نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سرونگ سکو لز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا ہے کہ  بچوں کو تعلیمی نقصان سےبچانے کیلئےملک بھر میں سکولوں کو فوری کھولا جائے۔

 تفصیلات کے مطابق سرونگ سکولز الائنز پاکستان کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سرونگ سکولز الائنز کے صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ پانچ فیصد انفیکشن ریٹ کی بجائےعالمی معیار آٹھ فیصد کےمطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولا جاۓ۔

انکا کہنا تھا کہ بچوں کے امتحانات 20 جون سے منعقد کے جائیں جبکہ رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دینی چاہیے ٹائم صبح چھ سےگیارہ بجے تک کردیا جانا چاہیے۔ صدر میاں رضاءالرحمن نے مزید کہا کہ حکومت بچوں کا تعلیمی نقصان کر رہی ہے ملک بھر میں سکولز کو فوری کھولا جائے اور ٹیچرز کی ویکسینیشن فوری کی جائے تاکہ بچوں کو بغیر خوف سکول بلوایا جاسکے۔

  واضح رہے کہ قبل ازیں کہا گیا تھا صوبا ئی وزیر تعلیم کی جانب سے کہا گیا  تھا کہ لاہور میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے کے باعث سکول نہیں کھلیں گے۔مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے کم ہیں وہیں سکول کھولے جائیں گے۔کوشش کررہے ہیں کہ سکول کھولنے کے حوالے سے 5 فیصد کی شرح کو بڑھا دیا جائے ۔

 گزشتہ روز بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا تھا جس  میں اہم فیصلے کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ اس بار بغیرامتحان کے طلبا کو پروموٹ نہیں کیاجائے گا۔تمام کلاسوں کے امتحانات ہر صورت ہوں گے،جون کے تیسرے ہفتے سویں اور پھر بارہویں کے امتحانات ہوں گے۔

 تمام کلاسوں کے امتحانات ایس اوپیزکے تحت ہوں گے،دسویں اوربارہویں کے طلبا بھی کتابیں اورنوٹس کھول کرتیاری شروع کردیں کیونکہ امتحانات کی تاریخ آگئی ہے،میٹرک اور انٹرکے پرچے 20 جون کے بعد شروع ہوں گے،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔