پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر

Naseem Shah
کیپشن: Naseem Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (حافظ شہبازعلی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پرپی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سکس کے بقیہ میچز کے لیے بنائے گئے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو 24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل دیئے گئے اپنے کوویڈ   19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی، تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی، پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں  ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا، جس کے بعد تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل  کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ایس ایل سے باہر ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ’کاش ماں ہوتی،میں اپنے غم اسے بتاتا،وہ کہتی تو کیوں پریشان ہوتا ہے، میں ہوں نہ۔میں نے بہت محنت کی اور پی ایس ایل کے لئے پرجوش تھا، میں گروپ کے تمام میسجز دیکھ کر ہدایات پوری کرتا ہوں۔ پتہ نہیں کہ اس میسج کو کیسے مس کر گیا، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کرکٹ میری زندگی ہے اور میں بیان نہیں کر سکتا کہ کیسا محسوس کر رہا ہوں، اللہ مجھے مضبوط بنائے گا اور میں واپس آؤں گا۔‘

Sughra Afzal

Content Writer