( علی عباس ) تحریک انصاف کے رہنما اور پی پی 165 کے امیدوار چودھری مہتاب حسین، وزیر زراعت کے چیف ایڈوائزر شاہد قادر کے ہمراہ سینیئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کے گھر آمد ہوئی، سینئر صحافی سے عید ملی اور طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئر اور پروگرامنگ سید انصار نقوی شہید سمیت و دیگر کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
عید الفطر کے دوسرے روز چودھری مہتاب اور شاہد قادر نے سہیل وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں انکا سکیچ بھی تحفے میں دیا۔ ملاقات میں کاروباری شخصیت ملک اقبال، الائیڈ بینک کے گروپ چیف فیصل غوری، چیف ایڈیٹر انسپیکشن ٹیم میگزین طارق ضیاء، سینئر صحافی کامران ابرار اور کرائم رپورٹر مرتضیٰ صدیقی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر طیارہ حادثے کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ سید انصار نقوی سے میرا اٹھارہ سال سے تعلق تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور پی پی 165 کے امیدوار چودھری مہتاب حسین اور وزیر زراعت کے چیف ایڈوائزر شاہد قادر کا کہنا تھا کہ سید انصار نقوی شہید شعبہ صحافت میں بہت بڑا نام تھا اور وہ انتہائی نفیس انسان اور بہترین دوست بھی تھے۔
شرکا کا کہنا تھا کہ عید خوشی کا تہوار ہے لیکن اسے اب سادگی سے منایا جارہا ہے۔
یاد رہے کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کےطیارےکے مسافروں میں ٹوئنٹی فورنیوز کےسینئرڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اینڈپروگرامنگ انصار نقوی بھی تھے ، جو اب ہم میں نہیں رہے۔
انصارنقوی کے صاحبزادے شاہ زیب انصار تمام احباب اور دوستوں سےدعاوں کی درخواست کرتےہوئےکہاکہ ان کےبابااب دنیامیں نہیں رہے. انہوں نےکہاکہ یہ ناقابل تلافی نقصان ہےجس کاازالہ ممکن نہیں،خاندان کیلئےبڑاسانحہ اوردکھ کالمحہ ہے جبکہ انصارنقوی شہیدکےبھائی شفاعت نقوی کہتےہیں کہ انصارنقوی ناصرف اہلخانہ بلکہ اہل محلہ سےبھی نہایت شفقت سےپیش آتےتھے۔