کورونا کا خطرہ بڑھنے لگا، دو روز میں 733 نئے کیس

کورونا کا خطرہ بڑھنے لگا، دو روز میں 733 نئے کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) دو روز میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 347 نئے کیس سامنے آنے سے تعداد 20 ہزار77 ہوگئی۔ لاہور میں 733 مزید مصدقہ مریض جبکہ 6 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شہر میں اموات کی تعداد 129 ہوگئی۔

لاہور میں مزید 733 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد تعداد 9 ہزار 597 ہو گئی۔ صوبے میں کورونا وائرس سے 13 مزید اموات ہوئیں، کل 337 اموات ہو چکی ہیں۔ صوبے میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 77 ہو گئی۔ اب تک 2 لاکھ 6 ہزار41 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

تصدیق شدہ مریضوں میں 119 میو ہسپتال، 105 ایکسپو سنٹر ہسپتال، 39 پی کے ایل آئی، 17 سمز، 12 جناح، 37 لاہور جنرل ہسپتال، 10 گنگارام، 3 چلڈرن ہسپتال، 6 سوشل سکیورٹی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پرائیویٹ سیکٹر ہسپتالوں میں سے 8 بیگم اختر رسول ہسپتال، 30 ڈاکٹرز ہسپتال، 33 فاروق ہسپتال، 7 فاطمہ میموریل، 1 گھر کی ہسپتال، 20 حمید لطیف، 13 لاہور کیئر ہسپتال، 27 نیشنل ہسپتال، 11 شوکت خانم اور 25 یو او ایل ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 24 ہلاکتیں ہوئیں اور  1239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1155 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 55667 تک پہنچ گئی۔پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں بازاروں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا جس کے دوران سماجی دوری کا خیال بھی نہیں رکھا گیا۔

ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جن مقامات پر کسی قسم کی سماجی دوری کی پالیسی کا خیال نہیں رکھا جاتا وہاں نئے نوول  کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں 35 گنا اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔