قذافی بٹ: پنجاب حکومت کا سمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر غور، اسٹبلشمنٹ کی جانب سے وزیراعلی کو مکمل لاک ڈاون کی بھی تجویز دے دی گئی.
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد پر کئے جانے والے اقدامات اور ریلیف کو شہریوں کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تبدیل کی گئی حکمت عملی کے مطابق
عید کے بعد بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی . ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے تجویز یہی دی گئی ہے کہبکورونا کیسز کی بڑی تعداد سے بچنے کے لئے مکمل لاک ڈاون ہی بہتر آپشن ہے. بدھ کے روز ہونے والی میٹنگ میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز 10 بجے تک ہی کھلیں گے یا نہیں ، انکے اوقات تبدیل کرنا ہیں یا نہیں اس پر بھی فیصلہ کیا جائے گا- اجلاس مین لاک ڈاون میں شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا.
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 56،349 ہوگئی جبکہ کرونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1167 ہوگئی ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,430 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا کے ایکٹو کیسز 37،700 ہوگئے. سندھ میں کرونامریضوں کی تعداد 22،491،کےپی میں 7905, پنجاب میں کرونامریضوں کی تعداد20،077ہے، بلوچستان میں تعداد 3،407،اسلام آبادمیں1،641ہے،گلگت بلتستان میں کرونامریضوں کی تعداد619،آزادکشمیرمیں209ہے.
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا سے مزید 34 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کروناسےہلاکتوں کی تعداد1167ہوگئی،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 افراد صحت یاب ہوئے، صحتیاب ہونے والے والے افراد کی تعداد 17,482 ہے.