سٹی42: شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبہ کو نیب ریفرنسز سے فرار کا طریقہ قرار دے دیا، انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا گٹھ جوڑ این آراوکے حصول کے علاوہ کچھ نہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے چیئرمین نیب کے استفی کا مطالبہ اس لیے کیا کہ انکا ریفرنس ہی نہ دائر ہو سکے۔ روزے سے ہوں شہباز شریف کو این آر او کی بھیک مانگتے دیکھا ہے، اور اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کا مقصد این آر او کے علاوہ کچھ نہیں، شہبا ز شریف باہر ہے باقی سب بھی باہر جانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے مودی سرکار کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر کہا مودی ہندومت کا نیا فلسفہ ہے، مودی پاکستان کو اندر سے توڑنے کی کوشش کرے گا اور 2020 عالمی سیاست میں مشکل ترین سال ہے۔