(جمال الدین) قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے استقبال کیلئے احتسا ب عدالت آئی خاتون کارکن دھکا لگنے سے گاڑی کے سامنے گر گئی، کارکنوں نے خاتون کو اٹھایا جبکہ حمزہ شہباز نے پاس بلا کر حال احوال بھی پوچھا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل اور رمضان شوگر کیس میں احتساب عدالت پیش ہوئے، حمزہ شہباز کی گاڑی عدالت پہنچی تو کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر استقبال کیا۔
ایک جذباتی خاتون کارکن بھی نعرے لگاتی ہوئی گاڑی کے آگے آ گئی مگر دوسرے کارکنوں کی دھکم پیل میں توازن کھو بیٹھی اور بری طرح گر گئی، حمزہ شہباز خاتون کارکن کی حالت دیکھ کر پریشان ہو گئے اور خاتون کارکن کو پاس بلاکر حال احوال پوچھا۔
اپنے لیڈر کی جانب سے ہمدردی کے دو بول سن کر خاتون کارکن خوشی سے نہال ہو گئی جبکہ دیگر کارکن خاتون کو مبارکباد دیتے رہے۔