جمال الدین: بیوی سے معمولی لڑائی،سالوں نے بہنوئی پر چھریوں کے وار کر دیئے، بہنوائی کو چھریاں مارنے والے دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر سیشن عدالت میں سماعت، سالوں کے ظلم کا شکار شہزاد خان بھی انصاف کیلئےعدالت پہنچا اور اپنے وکیل کی وساطت سے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق ملزم اسد خان اور نعیم خان کیخلاف رواں سال اپریل میں تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان نے اپنی بہن کے شکایت کرنے کرنے پر طیش میں اکر اپنے بہنوئی شہزاد خان کو چھریوں کے وار کرکے تشدد زخمی کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیص الحسن کی عدالت میں ملزمان کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔ سالوں کے ظلم کا شکار شہزاد بھی انصاف کیلئے عدالت پہنچااور اپنے وکیل کی وساطت سے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔
یہ بھی لازمی پڑھیں:نواز شریف کے قریبی احباب کو گھیرا ڈالنے کی تیاری مکمل
مدعی کا کہنا تھا کہ اس کی اپنی بیوی سے معمولی لڑائی ہوئی تھی وہ ناراض ہو کر اپنے والد کے گھر چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد سالے آئے اور اس پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ عدالت نے 29 مئی کیلئے تھانہ ہربنس پورہ کے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔