شہریوں کیلئے اچھی خبر، وزیر اعظم آج لاہور میں شاندار منصوبے کا افتتاح کریں گے

شہریوں کیلئے اچھی خبر، وزیر اعظم آج لاہور میں شاندار منصوبے کا افتتاح کریں گے
کیپشن: City42 - PM Shahid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) حکومت کی مدت  ختم ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حکمران ہر روز کسی نہ کسی منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں تاکہ ہر منصوبے پر اُن کے نام کی تختی لگ جائے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج نامکمل ایسٹرن بائی پاس کا افتتاح کریں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق کالاشاہ کاکو سے محمود بوٹی رنگ روڈ تک ایسٹرن بائی پاس کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ ایسٹرن بائی پاس کی تعمیر سے لاہور کے داخلی وخارجی راستے میں ایک اور اضافہ ہوجائے گا۔ نیشنل ہائی ویزاتھارٹی نے 17 کلومیٹر طویل تین، تینلین ڈیول کیرج وے کی فنشنگ کا کام شروع کردیا۔11 کلومیٹرزیڈ کے بی جبکہ 6 کلومیٹر خالد روف اینڈ کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔ منصوبے سے شاہدرہ کی بے ہنگم ٹریفک کوعبور کئے بغیر لاہور رنگ روڈ کے ذریعے بغیر کسی تکلیف کے لاہور شہر میں داخل ہوا جاسکے گا۔

پراجیکٹ منیجر محمد ادریس نے کہا ہے کہ منصوبے پر کام 11 جون 2017ء کو شروع کیا گیا۔ کام 12 جون 2018ء کو مکمل ہونا تھا تاہم ایک ماہ قبل ہی مکمل کر لیا گیا۔ منصوبے پر 9 ار ب لاگت آئی ہے۔ تین تین لین ڈیول کیرج وے پر 8 سو میٹرطویل نئے برج کو بھی 6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer