پشاور ہائی کورٹ نے اظہر مشوانی کے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے خلاف اپیل خارج کر دی

Azhar Mashwani PTI, Senate Election , City42, Peshawar High Court, Justice Shakil
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پشاور ہائی کورٹ نے اظہر مشوانی کے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ 
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشوانی کو بھی سینیٹ انتخابات کیلئےاہل قرار دے دیا ہے۔

اظہر مشوانی کے سینیٹ الیکشن کے لئے کاغذات  نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل میں اپیل کنندہ نے نیا اعتراض عائد کردیا تھا۔ وکیل کنندہ  کا کہنا تھا کہ ظہر مشوانی کے نام پر 10 مرلہ پلاٹ ہے وہ ظاہر نہیں کیا۔

جسٹس شکیل نے  کہا کہ آپ کا پہلے تو یہ اعتراض نہیں تھا۔ اس پر اعتراض کنندہ کے وکیل نے کہا کہ ہم پہلے والا اعتراض واپس لیتے ہیں۔

وکیل اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ نئےاعتراض کی بھی کوئی تصدیق شدہ دستاویز نہیں، کل کو اظہر مشوانی کے دو تین بیویاں نکال لے آئیں گے۔

 جسٹس شکیل احمد  نے کہا  کہ ایسا اگر کیا تو ان کو تو گھر سے نکال دیں گے، اسکرونٹی کے وقت یہ اعتراضات نہیں اٹھائے گئے۔ ان اعتراضات کے لیے اب متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، جسٹس شکیل نے اظہر مشوانی کے خلاف اپیل خارج کر دی۔