غزہ میں رمضان کے دوران جنگ بند کی جائے، حماس تمام مغوی غیر مشروط رہا کرے، سلامتی کونسل 

Security Counsel Resolution on Gaza Ceasefire and release of hostages, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سیکیورٹی کونسل نے  غزہ میں فوری جنگ بندی  اور اسرائیل کے حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی غیر مشروط فوری رہائی کا مطالبہ  کر دیا۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین میں دیرپا جنگ بندی کے لیے رمضان کے مقدس مہینے کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرارداد میں حماس کی قید میں موجود اسرائیل کے تمام یرغمالی شہریوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنگ بندی اور حماس کی قید سے تمام اسرائیلی شہریوں کی غیر مشروط فوری رہائی کی قراردادسلامتی کونسل کے دس ارکان نے پیش کی تھی۔ اس قرار داد کی  14 رکن ممالک نے حمایت کی ، امریکا نے  اس قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قبل ازیں امریکہ نے جو قرارداد پیش کی اس میں اسرائیل کے شہریوں کو اغوا کر کے یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت کی گئی تھی، اس قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کر دیا تھا۔ اس قرارداد  کے ویٹو ہو جانے کے بعد حماس کی قید مین ساڑھے پانچ ماہ سے موجود اسرائیلی شہریوں کی غیر مشروط فوری رہائی کا مطالبہ جنگ بندی کی قرارداد مین شامل کیا گیا جس کی مخالفت نہ کرتے ہوئے امریکہ نے ووٹنگ سے غیر حاضری اختیار کی۔ 
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ میں امداد بڑھانے کی فوری ضرورت ہے ۔  چین،روس  اور برطانیہ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا.  قرارداد میں تمام مغویوں کی فوری، غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔