پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے آئندہ ایک ماہ کے لئے کئی پارٹی سرگرمیوں کی منطوری دے دی

PTI Core Committee meeting , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کی کورکمیٹی  نے اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں  آئندہ  ایک ماہ کے دوران  پارٹی کی کئی سرگرمیوں کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے یومِ پاکستان کے حوالے سے کل سہ پہر اسلام آباد میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا  اور آٹھ فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کے لئے  30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے  اور 21 اپریل کو کراچی میں ریلی کے انعقاد کی منظوری دی۔ 

 آئی ایم ایف سے نئے معاشی پیکیج  کے موضوع پر 25 مارچ کو اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرنے  کی بھی منظوری  دی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی  چیئرمین کے خلاف مقدمات پر اب تک کی عدالتی کارروائی اور ان کی بریّت کے امکانات پر  بریفنگ  دی گئی۔ 

متعدد مقدمات میں بانی چیئرمین کی بریّت کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے عمران خان کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں اور مقدمات کے جلد فیصلوں  کی ضرورت پر زور  دیا گیا۔ کور کمیٹی نے  سردار لطیف خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر پنجاب کے اراکین اسمبلی کے کل کے اجتماع کی توثیق  کی۔ 

کورکمیٹی نے ڈونلڈ لو کی کانگرس کمیٹی میں پیشی اور دیے گئے بیان کے مندرجات کا بھی جائزہ  لیا اور اسد مجید کا  ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل معلوم کرنے کو اہم قرار دیا۔ 

انتخابات میںمبینہ  دھاندلی کے الزامات کی جامع تحقیقات کے مطالبے کا بھی اعادہ  کیا گیا۔

کمیٹی نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف ہی کورکمیٹی کے فیصلوں کی تشہیر و اشاعت کا مجاز قرار دیا۔
پی ٹی آئی کور کیٹی کے اجلاس کی صدارت  بیرسٹر گوہر   خان نے کی۔ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
عمر ایوب، اسد قیصر، علی محمد خان، شہباز گل اور دیگر پارٹی قیادت کور کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس مین بتایا گیا کہ حماد اظہر کا استعفیٰ ابھی تک پارٹی قیادت نے منظور نہیں کیا۔