عید  پر نئےنوٹوں کی عیدی ملے گی یا نہیں؟ 

Eidi, New Crunchy Notes, Commercial Banks, State Bank of Pakistan , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : عید کے روز نئے نوٹوں کی عیدی اس مرتبہ تو قسمت والوں کو ہی ملے گی۔

 پتہ چلا ہے کہ بینکوں سے عید سے پہلے نئی کرنسی نوٹ اس سال بھی ملنا مشکل ہو گا۔ کچھ سال پہلے تک یہ روایت تھی کہ عید سے پہلے بینکوں کے کنزیومر وہاں سے نئے کرنسی نوٹوں کی گڈیاں حسبِ ضرورت حاصل کر سکتے تھے۔

اب شنید ہے کہ عید سے پہلے بینکوں کی جانب سے نئے نوٹ فراہم  کرنے کا خصوصی انتظام نہیں کیا جا رہا۔  بینکوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بہت سے شہری آج کل نئے نوٹوں کے حصول کیلئے پرائیویٹ بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں تاہم بیشتر کنزیومرز کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑ رہا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 2020 سے عید پر پر نئے کر نسی نوٹ جاری نہیں کئے جارہے۔ تاہم نئے کرنسی نوٹ کھلی مارکیٹ میں معمولی اضافی ادائیگی پر اب بھی با آسانی دستیاب ہیں۔  ان نئے نوٹوں کی خریداری کے لئے شوقین افراد کو  نئی کرنسی فروخت کرنے والوں کو تلاش کر کے ان تک پہنچنا پڑتا ہے اور مطلوبہ نئے نوٹ حاصل کرنے کے لئے کچھ اضافی رقم دینا پڑتی ہے۔  

اس عید پر کس کس کو نئے نوٹوں کی عیدی ملے گی، کس کس کو پرانے نوٹوں کی عیدی پر صبر کرنا پڑے گا اس کا انحصار عیدی دینے والوں کی نئے نوٹوں کے حصول کیلئے کوشش پر ہو گا۔