ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحارب قبائلی گروہوں کے مسلح افراد کی دو طرفہ فائرنگ، موٹر وے بند کر دی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دو  قبائل سے تعلق رکھنے والےمتحارب گروہوں کے درمیان فائرنگ کے باعث موٹر وے ایم فائیو بند کرنا پڑ گئی۔

گھوٹکی  میں  ایم فائیو موٹر وے کے قریب پرانی دشمنی میں الجھے ہوئے  ساوند اور سندرانی قبائل کے دو متحارب گروہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اسلحہ لے کر ایک دوسرے کے مقابل مورچہ بند ہو گئے۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کے سبب حکام کو ہنگامی اقدام کرتے ہوئے موٹر وے بند کرنا پڑ گئی۔ گھوٹکی : فائرنگ کے باعث ایم فائیو موٹر وے بند کردی گئی ۔ 

گھوٹکی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایم فائیو  موٹر وے پر چلنے والی گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر روک لیا گیا  ہے۔

 فائرنگ  میں ملوث ساوند اور سندرانی قبائل کے مسلح افراد کو کنٹرول کرنے کے لئے  پولیس کو طلب کرلیا گیا ہے۔