ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔
سپریم کورٹ آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔