مفتی منیب الرحمٰن نے فدیئے اور کفارہ کا نصاب جاری کر دیا

مفتی منیب الرحمٰن نے فدیئے اور کفارہ کا نصاب جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مفتی منیب الرحمٰن نے فدیئے اور کفارہ کا نصاب جاری کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان  مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے جاری کردہ فدیئے اور کفارہ کے مطابق فدیئے کی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے، مہتتم دارالعلوم جامعہ نعمیہ کے مطابق اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں ۔ 

 مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں۔ 

 واضح رہے کہ فطرہ یا فدیہ اس صورت میں ادا کیا جاتا ہے جب کوئی شخص دائمی مرض میں مبتلا ہو اور  اس کے صحتیاب ہونے کا بھی امکان نہ ہو ایسی صورت میں اگر ایک روزہ نہیں رکھا تو اس کا کم سے کم فدیہ320  روپے یا پھر 2 کلو آٹا ہے، اگر پورے مہینے  کےروزے نہیں رکھے تو پھر ان تمام روزوں کے بدلے فی روزہ کم سے کم 320روپے  فدیہ کرنا پڑیں گے ۔

Bilal Arshad

Content Writer