ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔
عمران خان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ وہ سیکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ زندگی کو خطرہ ہے لیکن سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مجھے فول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے۔