پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، پولیس کا کریک ڈاؤن

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، پولیس کا کریک ڈاؤن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان جلسے سے پہلے پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ہے۔

پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان گرفتار جبکہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26 کارکن گرفتار کرلیے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ادھر سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر چھاپا مارا گیا تاہم عثمان ڈار گھر پر نہیں ملے۔ عثمان ڈار نے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے چھاپے کو مینار پاکستان جلسہ ناکام کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فیصل امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پولیس نے جمعہ کو ان کے گھروں پر 3 بار چھاپا مارا۔

Ansa Awais

Content Writer