(عثمان خالد)پنجاب یونیورسٹی کے تمام سٹاف اور ملازمین کو 26 مارچ کو چھٹی ہوگی، حضرت مادھو لعل حسین کے عرس کی مناسبت سے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی ہیلتھ سینٹر ملازمین، مالی، گارڈز، چوکیدار اورصفائی کے عملہ سمیت تمام ملازمین کو ہفتہ کے روز چھٹی ہوگی۔ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کو بھجوادیا گیا ہے۔
حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کو عرس تقریبات کو"میلہ چراغاں" کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے، حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں مادھو لعل حسین کے عرس کے موقع پر مقامی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کل ہفتہ کے روز لاہور میں مقامی چھٹی ہوگی، تعلیمی ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے، تاہم ڈویژنل دفاتر کھلیں رہیں گے، شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع حضرت مادھو لعل حسین شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری دے گی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا کل مقامی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری